رات کو پُرسکون نیند سونے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ آپ بھی جانئے

رات کو پُرسکون نیند سونے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ آپ بھی جانئے
رات کو پُرسکون نیند سونے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پرسکون نیند ذہنی و جسمانی صحت کے لیے ازحد ضروری ہوتی ہے لیکن ہمارا طرز زندگی کچھ ایسا ہو چکا ہے کہ ہماری نیند کا معیار بتدریج خراب ہوتا چلا جا رہا ہے اور بے خوابی کے شکار لوگوں کی شرح تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔ اب ایک ماہر نے کچھ ایسے کام بتا دیئے ہیں جن سے ہم اچھی نیند کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق رسل فوسٹر نامی اس ماہر کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا کہ بیڈروم میں ٹی وی کا ہونا امیری کی علامت سمجھا جاتا تھامگر جو لوگ چاہتے اسے بیڈروم سے ہٹا سکتے تھے۔ آج ہم سکرین کو بیڈروم سے نہیں نکال سکتے۔ اگر وہاں ٹی وی نہیں ہو گا تو لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، ٹیب یا موبائل فون ضرور ہو گا۔ اگرچہ ہمارے بیڈ روم کو نیند کے لحاظ سے پرسکون ہونا چاہیے لیکن ہم نے اسے بھی کام کی ایک جگہ بنا لیا ہے جو کہ ہماری نیند کا معیار خراب ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اگرسونے سے قبل کسی بھی طرح کی سکرین پر نظریں جمانے سے گریز کیا جائے تو اچھی نیند حاصل کی جا سکتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ سونے سے کم از کم 3گھنٹے پہلے کسی بھی سکرین والی ڈیوائس کا استعمال بند کر دیں۔
رسل فوسٹر کا کہنا تھا کہ ہماری نیند کا معیار گرنے کا ایک سبب آج ہم تھکاوٹ کا علاج ازخود ادویات خرید کر یا چائے اور کافی پی کر کرنے لگے ہیں اور اس میں عمر کو بھی مدنظر نہیں رکھا جاتا۔ یہی وجہ ہے کہ بچوں میں نیند کا معیار خراب ہونے کی شرح بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہمیں چائے ، کافی اور دیگر ایسے مشروبات کم سے کم استعمال کرنے چاہئیں جو کیفین کے حامل ہوتے ہیں۔ سونے سے قبل توایسے مشروبات ہر گز استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔“ رسل فوسٹر کا کہنا تھا کہ ”جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو ہمارا دماغ معلومات کو پراسیس کر رہا ہوتا ہے کہ آیا کون سی معلومات بے کار ہیں اور ذہن سے حذف کر دینی ہیں اور کون سی مفید ہیں اور انہیں محفوظ رکھنا ہے۔ چنانچہ اگر آپ کچھ تخلیقی کام کرنا چاہتے ہیں اور آپ کو نئے آئیڈیاز کی ضرورت ہے تواس کے لیے رات کی پرسکون نیند بہت ضروری ہے۔ پرسکون نیند دوسری قسم کی ذیابیطس اور کینسر سمیت کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -