منڈی بہاﺅ الدین ،خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر 8 پولنگ ایجنٹ گرفتار

منڈی بہاﺅ الدین ،خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر 8 پولنگ ایجنٹ گرفتار
منڈی بہاﺅ الدین ،خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر 8 پولنگ ایجنٹ گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

منڈی بہاﺅ الدین (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 86 میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر 8 پولنگ ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق خواتین کوگورنمنٹ بوائزپرائمری سکول ممدانہ میں ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا تھا،پولیس نے کارروائی کرکے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے والے8پولنگ ایجنٹس کوحراست میں لے لیا۔

ڈی پی اوکا کہناتھا کہ خواتین آزادانہ ماحول میں ووٹ کاسٹ کررہی ہیں،پولنگ کاعمل معمول کے مطابق جاری ہے۔

مزید : قومی /الیکشن /قومی اسمبلی /علاقائی /پنجاب /منڈی بہائو الدین