ای او بی آئی نے ماہانہ واجبات براہ راست جمع کرانے کی سہولت دے دی

    ای او بی آئی نے ماہانہ واجبات براہ راست جمع کرانے کی سہولت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) نے رجسٹرڈ آجر کو ماہانہ واجبات براہ راست جمع کرانے کی سہولت دے دی۔اعلامیے کے مطابق رجسٹرڈ آجر ماہانہ واجبات براہ راست جمع کراسکیں گے اور انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر سہولت سے واجبات کی ادائیگی آسان ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ادارہ رجسٹرڈ آجر سے ماہانہ واجبات کی وصولی اور پینشن ادائیگی سہل بنانے کیلئے پر عزم ہے جب کہ آن لائن سہولت سے واجبات ادائیگی کا دورانیہ کم ہوگا اور بالآخر اس کا فائدہ پنشنرز کو ہوگا۔
ای او بی آئی

مزید :

صفحہ اول -