ون ونڈوآپریشن کے ذریعے سرمایہ کاری سے جڑے محکموں کوڈ یجیٹلا ئز کیا جارہاہے: محمودخان

ون ونڈوآپریشن کے ذریعے سرمایہ کاری سے جڑے محکموں کوڈ یجیٹلا ئز کیا جارہاہے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں نجی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کے جملہ امور کو ون ونڈو آپریشن کے تحت یکجا کرنے کے لئے ڈیجیٹل سسٹم کے اجراء کوجلدممکن بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے اپنے حصے کے کام جلد سے جلد مکمل کریں۔ خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے زیر انتظام اس ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سرمایہ کاری سے جڑے محکموں کے تمام امورکو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو خدمات کے حصول کے لئے مختلف محکموں کے چکر نہ کاٹنے پڑے۔وزیراعلیٰ نے صوبے میں صنعتوں کی ترقی کے لئے صوبائی حکومت کے قائم کردہ پن بجلی گھروں کے قرب و جوار میں چھوٹے صنعتی یونٹس قائم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنی بجلی کی پیداوار وہیلنگ سسٹم کے تحت رعایتی نرخوں پر مقامی صنعتوں کو فراہم کرے گی تاکہ یہاں پر صنعتوں کوفروغ دیکر لوگوں کے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کریں۔ خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے ساتویں بورڈ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری صنعت، چیف ایگزیکٹیو بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور دیگر متعلقہ حکام کے علاوہ نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے بورڈ ممبران بشمول محمد صابر سیٹھی، یوسف ایوب، عزیز احمد، سکندر قلی خان، افتخار احمد، تیمور خان، اعجاز یوسف، شاہد خان، عمران اسحاق، فخر عالم، شیراز احمداور عبدالرحمن عابدنے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو بورڈ کے سابقہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمدکے سلسلے میں پیش رفت، بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈٖ کی مجموعی کارکردگی، نئے ریگولیشنزاور پالیسیزکی تشکیل،جاری ترقیاتی منصوبوں، آئندہ کے لائحہ عمل، بجٹ اور دیگراہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعلی محمود خان

مزید :

صفحہ اول -