حلقہ پی پی22سے الیکشن لڑنیکا کافیصلہ حتمی ہے،راجہ منوراحمد

حلقہ پی پی22سے الیکشن لڑنیکا کافیصلہ حتمی ہے،راجہ منوراحمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بزرگ سیاسی رہنما سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب راجہ منور احمد کی طرف سے حلقہ پی پی22 میں الیکشن لڑنے کے اعلان سے علاقے میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ راجہ منور احمد کا شمار پیپلز پارٹی کے بانی اراکین میں ہوتا ہے اور پیپلز پارٹی کا ابتدائی منشور جو تیار کیا گیا اس کے روح رواں بھی راجہ منور احمد ہیں۔ بعد ازاں مختلف جماعتوں سے الیکشن میں حصہ لیا۔راجہ منور احمد کی صاحبزادی پاکستان تحریک انصاف شمالی ریجن کی نائب صدر ہیں اور گزشتہ چند ماہ سے پارٹی کی سرگرمیوں میں دکھائی نہیں دیں۔ راجہ منور احمد سے اس حوالے سے جب رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ الیکشن پی پی22سے لڑنے کا اعلان حتمی ہے البتہ اس ضمن میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار اظہر عباس ، حاجی یوسف چوآسیدنشاہ اور راجہ اسد رضا ایڈووکیٹ نے رابطہ کیا ہے او رپیپلز پارٹی سے الیکشن لڑنے بارے دعوت دی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما راجہ یاسر سرفراز اور راجہ طارق افضل کالس نے بھی ملاقات کی ہے، راجہ منور احمد نے بتایا کہ بہرحال اس ضمن میں میں نے انہیں بھی اپنے پروگرام سے آگاہ کردیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ2013کے الیکشن میں اس نشست سے پی ٹی آئی کی طرف سے پیر شوکت حسین کرولی نے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور اب انہوں نے اس حلقے سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے تاہم ان کے چھوٹے بھائی پیر وقار حسین شاہ کرولی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے بارے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔2013کے الیکشن میں اس نشست پر مسلم لیگ ن کے ملک تنویر اسلم سیتھی70 ہزار سے زائد ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے۔