کراچی سنٹرل جیل میں دوہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دوہرے قتل کے مجرم کو کراچی سنٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پھانسی کی سزا پانیوالا مجرم مختار علی راجپوت کوسٹ گارڈز کا ملازم تھا اور اس پر 2014 ءمیں اپنے دو ساتھیوں کو قتل کرنے کا الزام تھا جس کے بعد ٹرائل کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت دینے کا حکم جاری کیا تھا۔
آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن نے کہا کہ مختار کا تعلق ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی سے تھا اور اس کو آج صبح سنٹرل جیل میں پھانسی دیدی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مختار کی لاش ضروری کارروائی پوری کرکے مختار کے بھائی افتخار علی راجپوت کے حوالے کردی ہے۔