لکی سٹار کر کٹ کلب اور فاران سپورٹس نے ر ہبر کپ ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے مر حلے کے لئے کوالیفائی کر لیا

لکی سٹار کر کٹ کلب اور فاران سپورٹس نے ر ہبر کپ ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)لکی سٹار کر کٹ کلب اور فاران سپورٹس نے گولڈن سٹار کر کٹ کلب لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے دوسرے رہبر کپ ٹونٹی ٹونٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مر حلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ،فاران سپورٹس کے جمعہ خان نے ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری سکور کی ۔
،جلو سٹیڈ یم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں لکی سٹار کر کٹ کلب نے باغبانپورہ ایگلٹس کر کٹ کلب کو پانچ رنز سے شکست دے دی ۔دوسرے میچ میں جمعہ خان کی شاندار سنچری کی بدولت فاران سپورٹس نے محبوب پارک جم خانہ کر کٹ کلب کو سات وکٹوں سے شکست دی ۔محبوب پارک جم خانہ نے پہلے کھیلتے ہو ئے چارو کٹوں کے نقصان پر 156رنز بنائے ۔۔جواب میں فاران سپورٹس نے 17.3اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 160رنز باکر میچ میں کامیابی حاصل کر لی ۔