مسلم لیگ ن اور اُن کی ہم خیال جماعتوں کا میرپور میں کھیلا گیا کھیل فلاپ ہو گیا:سلطان محمود چوہدری

مسلم لیگ ن اور اُن کی ہم خیال جماعتوں کا میرپور میں کھیلا گیا کھیل فلاپ ہو ...
مسلم لیگ ن اور اُن کی ہم خیال جماعتوں کا میرپور میں کھیلا گیا کھیل فلاپ ہو گیا:سلطان محمود چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہمسلم لیگ ن اور اُن کی ہم خیال جماعتوں کا میرپور میں کھیلا گیا کھیل فلاپ ہو گیا،ضمنی الیکشن میں میری کامیابی میرپور کے غیور عوام کی فتح ہے،ضمنی الیکشن میں میرپور کی عوام نے  پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر وزیراعظم عمران خان کی کشمیر پالیسی پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق مرکزی آفس میں پی ٹی آئی کشمیرکےکارکنان  سےخطاب  کرتےہوئےسلطان محمودچوہدری کاکہناتھاکہمیرپور کی غیور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جنھوں نےلالچ اوردھونس کومستردکر کےپی ٹی آئی کوووٹ دیا،عوام نےلالچ اوردھونس کو جوتے کی نوک پر رکھ کر پی ٹی آئی کشمیر کوتاریخ ساز کامیابی سے ہم کنار کیا، میرپور میں اب حقیقی معنوں میں عوامی راج قائم کروں گا،ضمنی الیکشن میں کئےتمام وعدے پورے کروں گا۔اُنہوں نےکہاکہمسلم لیگ ن اور ان کی ہم خیال جماعتوں کا میرپور میں کھیلا گیا کھیل فلاپ ہو گیا ہے،اَب نیا کھیل شروع ہو گا جو مسلم لیگ ن کی ہچکولے کھاتی کشتی کو سمندر برد کر دے گا۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مستقبل میں بھی کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کرنے والی جراتمندانہ پالیسی جاری رکھیں گے۔