امریکی سُپر ماڈل بیلا حدید کو" جی کیو "نے دنیا کی سب سے سٹائلش شخصیت قرار دے دیا
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل بیلا حدید کو جریدے "جی کیو "نے دنیا کی سب سے سٹائلش شخصیت قرار دے دیا۔
نیوز آف بحرین کے مطابق اداکارہ بیلا حدید برطانوی جریدے "جی کیو" کی دنیا کے سب سے سٹائلش افراد کی فہرست میں اوّل نمبر پر ہیں۔جی کیو نے26 سالہ بیلا حدید کو دنیا کی سب سےسٹائلش شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کی خواتین کے لباس، مردوں کے لباس، سمارٹ ویئر او ر پارٹی ویئر ملبوسات کو زیب تن کرنے کی صلاحیت کو خوب سراہا ہے۔ جریدے کا کہنا ہے کہ" بیلا حدید مردوں کے ملبوسات کو مرد حضرات سے بھی زیادہ بہتر انداز میں پہنتی ہیں اور ہر طرح کا فیشن اُن پر بہترین لگتا ہے"۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ بیلا حدید اورسپر ماڈل جی جی حدید کی بہن ہیں اور یہ دونوں بہنیں 16 سال کی عمر سے ماڈلنگ کی دنیا میں خوب نام کما رہی ہیں. انہیں دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والی ماڈل بھی قرار دیا جاتا ہے۔