احتجاج ناکام، اسلام آباد پر چڑھائی سے عمران رہا نہیں ہونگے: امیر مقام 

    احتجاج ناکام، اسلام آباد پر چڑھائی سے عمران رہا نہیں ہونگے: امیر مقام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرامور کشمیر وگلگت بلتستان امیر امقام نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کا احتجاج مسترد کردیا۔صوبائی دارالحکومت میں امیرمقام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند ٹولہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے، احتجاج سے لوگوں کا کاروبا ر متاثر ہوا ہے، عوام اور تاجر دونوں پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرم میں خون کی ہولی کھیلی جار ہی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی کوئی ترجیحات نہیں، خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے، عوام نے تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کو مسترد کردیا ہے۔امیر مقام نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوں گے، احتجاج کی کال سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، یہ کال پی ٹی آئی کے خاتمے کی کال ثابت ہوگی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ احتجاج میں خیبرپختونخوا  کے سر کاری وسائل کواستعمال کیا جارہا ہے، بشریٰ بی بی نے د وست ملک کیخلاف بیان دیا، پاکستان کے معاشی حالات بہترہورہے ہیں۔

 امیر مقام

مزید :

صفحہ آخر -