بدقسمتی سے جاگیر دار، وڈیرے ہماری تقدیر کے فیصلے کر رہے ہیں: حافظ نعیم الرحمن
کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے بدقسمتی سے ملک میں جاگیردار، وڈیرے ہماری تقدیر کے فیصلے کرتے ہیں۔شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا پاکستان کو مہنگائی، بیروزگاری کا سامنا ہے،دوکروڑ62لاکھ بچے سکول نہیں جارہے ہیں، مڈل کلاس جماعت کا دعویٰ کرنیوالی پارٹی کوفارم47 کے ذریعے مسلط کیا گیا۔انہوں نے کہا بدقسمتی سے ملک میں جاگیردار،وڈیرے ہماری تقدیرکے فیصلے کرتے ہیں، یہ آئی ایم ایف کا لکھا بجٹ پاس کرتے ہیں، پا کستان کواللہ نے بیشماروسائل سے نوازا ہے، چند لوگوں نے پاکستان پرقبضہ کیا ہوا ہے، تعلیم ہرامیراورغریب کا حق ہے،سندھ حکومت کا صرف تعلیم کا بجٹ 481ارب روپے ہے، سندھ میں جعلی اساتذہ بھرتی اور گھوسٹ سکولز بنے ہوئے ہیں، ہم نوجوانوں کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، ملک میں بجلی کا نظام فرسودہ ہے، سندھ حکومت نچلی سطح پراختیارات منتقل نہیں کرتی، نوجوان ہماری تحریک میں حصہ ڈالیں، جماعت اسلامی کا بنو قابل پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے،ہم نوجوانوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے، نوجوان مایوس نہ ہو ں، اب چند فیصد لوگ ہمارا استحصال نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے مزید کہا ظالموں نے پی آئی اے، سٹیل مل کو تباہ کر دیا، حکمران پہلے اداروں کو تباہ کرتے ہیں اور پھرخود ہی بولیاں لگا تے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن