بشریٰ بی بی اور علیمہ باجی غائب، فرنچائز پی ٹی آئی کا دیوالیہ ہو گیا: مریم اورنگزیب 

    بشریٰ بی بی اور علیمہ باجی غائب، فرنچائز پی ٹی آئی کا دیوالیہ ہو گیا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                لاہور(آن لائن)پنجاب کی سینئروزیر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے احتجاج پرپنجاب اورلاہورکے عوام کا شکریہ کرتے ہوئے کہا ہے فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہوگیا، عوا م نے اسے مسترد کردیا ہے، لاسٹ کال“ لاسٹ“فال“ میں تبدیل“ہوگئی۔ پہلے ہی کہا تھا معاملہ گھرمیں طے کرلیں، پنجاب کے عوام پاکستان اورپنجاب کی ترقی کیساتھ ہیں، ”الجہا د“ فساد اورفتنہ کی نذرہوگیا، بشریٰ بی بی اورعلیمہ باجی غائب ہیں،علی امین گنڈا پورکے بھی جلد غائب ہونے کی خبرآئیگی۔پنجاب کی سینئروزیر نے پی ٹی آئی احتجاج پرردعمل میں کہا بشریٰ بی بی اورعلیمہ باجی نے بانی پی ٹی آئی کو بھی فارغ کردیا، فتنہ جیل میں بند، پہلے ملک لوٹنے پر لگا تھا، اب فساد پھیلانے پہ لگا ہوا ہے، انہوں نے ہمیشہ ملک بند کرنیکی بات کی،آدھا انقلاب انقلاب سے پہلے گرفتاراورآدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا، نہ انقلاب آیا نہ خان چھْوٹا لیکن ایک بات ثابت ہوگئی عوام نے فتنہ اورفساد چھوڑ دیا ہے، ایک بار پھر خیبر پختونخوا کی صحت اور ریلیف پرخرچ ہونیوالے وسائل ریاست کیخلاف دہشت گردی کی نذر کئے گئے۔ شکر ہے آج کے بعد انقلاب کا تماشہ تو بند ہوگا، لیکن ہیں بڑے بے شر م اِن کا کوئی پتہ نہیں۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -