ملک میں پولیو سے مزید 3 بچے متاثر، تعداد 55 ہو گئی
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں پولیو سے مزید 3 بچے متاثر ہو گئے جس کے بعد تعداد 55 ہو گئی۔ قومی ادارہ صحت کی ریجنل لیبارٹری نے بھی تین پولیو کیسز کی تصدیق کردی۔پولیو کیسز ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب اور جعفر آباد سے رپورٹ، ہوئے۔خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان لڑکی پولیو کا شکارہوئی۔ بلوچستان کے ضلع ژوپ میں بھی ایک لڑکی پولیو سے معذور،ضلع جعفر آباد میں ایک لڑکا پولیو کا شکار ہوگیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کا چھٹا کیس سامنے آیا ہے۔بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 26 اور خیبر پختونخوا میں 14 ہوگئی۔سندھ میں 13 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے،پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک پولیو کیس سامنے آیا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد 26 ہو گئی۔خیبر پختونخوا میں ایک اور بچہ پولیو سے متاثر ہو گیا ہے جس بعد تعداد 14ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مزید 2 بچے پولیو سے متاثر تعداد 52 ہو گئی۔ذرائع کے مطابق سندھ میں اب تک پولیو سے 13 بچے متاثر ہیں۔اسلام آباد اور پنجاب میں ایک ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق تمام ترکوششوں کے باوجود پولیوکے مزیدکیسز کاسامنے آناخطرے کی گھنٹی ہے۔
پولیو