سرکاری حج سکیم کیلئے7 دِنوں میں 16ہزار حج درخواستیں موصول

      سرکاری حج سکیم کیلئے7 دِنوں میں 16ہزار حج درخواستیں موصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری حج سکیم 2025ء سات دِنوں میں 16ہزار حج درخواستیں وصول ہو گئیں، سپانسر شپ سکیم کی ڈیڑھ سو درخواستیں آ گئیں، بنک دو دن کے وقفے کے بعد آج دوبارہ حج درخواستوں کی وصولی شروع کریں گے،75ہزار ریگولر،5000سپانسر شپ سکیم کا ٹارگٹ تین دسمبر تک حاصل کرنا ہے جو دو چھٹیوں سمیت9دِنوں میں مشکل پورا ہوتا نظر آ رہا ہے۔قرعہ اندازی کے لئے 6دسمبر کی تاریخ مقرر کی گی ہے حج2025ء میں سرکاری حج پیکیج40 روزہ 10لاکھ75ہزار،21روزہ شارٹ پیکیج11لاکھ75ہزار تین اقساط میں لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دنیا بھر کے پاکستانی جو ریڈ ایبل پاسپورٹ جس کی معیاد 6دسمبر2025ء تک موجود ہے پہلی قسط دو لاکھ کے ساتھ درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے، دوسری قسط چھ دسمبر کو جمع کرانا ہو گا، قربانی کے55ہزار اس میں شامل نہیں ہیں۔سپانسر شپ سکیم کے حج درخواست گزار بغیر قرعہ اندازی کامیاب ہوں گے۔

حج درخواستیں 

مزید :

صفحہ آخر -