پنجاب بینک کا 18برانچوں میں ائیر پیوریفائرنصب کرنے کا اعلان

  پنجاب بینک کا 18برانچوں میں ائیر پیوریفائرنصب کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خصوصی رپورٹ) سموگ کے خاتمے کے لیے حکومت ِ پنجاب کی جامع کوششوں کا حصہ بنتے ہوئے بینک آف پنجاب نے اپنے صارفین اور ملازمین کی صحت کے تحفظ کے لیے فعال قدم اٹھایا ہے۔اس تاریخی اقدام کے تحت بینک آف پنجاب نے پنجاب کے سموگ میں سب سے زیادہ متاثرہ  18 اضلاع کی تمام برانچز میں صارفین اور ملازمین کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے ائیر پیوریفائرنصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔بینک آف پنجاب بینکنگ انڈسٹری کا پہلا بینک بن گیا ہے جس نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات نافذ کر کے ایک ذمہ دار کارپوریشن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود نے کہا کہ ”ملازمین کی صحت اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔برانچز میں ائیر پیوریفائر نصب کر کے ہم محفوظ ماحول فراہم کر رہے ہیں۔یہ اقدام نہ صرف  ملازمین کی بہبود کے لیے ہماری لگن کو ظاہر کرتا ہے بلکہ صارفین اور کمیونٹی کو خدمات فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ باقی ادارے بھی ہماری پیروی کریں گے۔“ایئر پیوریفائر کی تنصیب سے اندرونی فضائی آلودگی میں نمایا ں طور پر کمی واقع ہوگی، جس سے حفظان صحت کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے  بلاتعطل بینکنگ خدمات فراہم کی جائیں گی۔ یہ اقدام بینک کے پائیداری، سماجی ذمہ داری، اورکمیونٹی میں اعتماد پیدا کرنے کے وسیع تر اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

پنجاب بینک

مزید :

صفحہ آخر -