راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی ،  بشریٰ بی بی ، علیمہ خان اور دیگر کیخلاف تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج 

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی ،  بشریٰ بی بی ، علیمہ خان اور دیگر کیخلاف تھانہ ...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی ،  بشریٰ بی بی ، علیمہ خان اور دیگر کیخلاف تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا میں بانی پی ٹی آئی عمران خان،  بشریٰ بی بی ، علیمہ خان کیخلاف مقدمہ درج  کرلیاگیا،مقدمے میں عارف علوی، علی امین، شہریار ریاض، حماد اظہر اور اسد قیصر بھی نامزدہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مقدمہ انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا، مقدمے میں ڈکیتی، اقدام قتل سمیت تعزیرات پاکستان کی دیگر دفعات بھی شامل  ہیں،متن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کے ذریعے عوام کو 24نومبر کے احتجاج کا پیغام دیا، بشریٰ بی بی  نے 19نومبر کے ویڈیو پیغام میں کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کا کہا،ملزمان نے خلاف قانون مجمع اکٹھاکرکے کار سرکاری میں مداخلت کی۔