پولیس پر فائرنگ، پی ٹی آئی کا احتجاج مسلح دہشتگردی کی کاوش ہے: مریم نواز

پولیس پر فائرنگ، پی ٹی آئی کا احتجاج مسلح دہشتگردی کی کاوش ہے: مریم نواز
 پولیس پر فائرنگ، پی ٹی آئی کا احتجاج مسلح دہشتگردی کی کاوش ہے: مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  تحریک انصاف کے  احتجاج کو مسلح دہشتگردی کی کاوش قرار دیدیا۔

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ غازی بروتھا، میانوالی، ہزارہ موٹروے اور دیگر مقامات پر پولیس پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی، ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوسمیت 20سے زائدپولیس اہلکاروں کا حملوں میں زخمی ہونا افسوسناک ہے، پی ٹی آئی کا احتجاج، احتجاج کی بجائے مسلح دہشتگردی کی کاوش ہے۔مظاہرین کے پاس شارٹ مشین گن، آنسو گیس، چاقو اور ماسک وغیرہ بھی دیکھے گئے، ایسا اسلحہ استعمال ہوا جو صرف پولیس کے پاس ہوتا ہے۔

"جیو نیوز " کے مطابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ پنجاب پولیس کو پہلے بھی تصادم سے بچنے کے لیے غیر مسلح رکھا گیا تھا اور اب بھی پولیس غیر مسلح ہے، ایک صوبے کی پولیس کا دوسرے صوبے پرحملہ  قومی یک جہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔