پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان منسٹر انکلیو میں مذاکرات جاری ہیں، جس میں دھرنے کے مقام کو متفقہ طور پر فائنل کرنے پر بات چیت ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پشاور موڑ کو ممکنہ دھرنا پوائنٹ ڈکلئر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اگر دھرنا پوائنٹ کا تعین ہو جاتا ہے تو حکومت مظاہرین کے راستے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرے گی۔مذاکرات کی شرائط کے مطابق مظاہرین پشاور موڑ سے آگے ریڈ زون کی جانب پیش قدمی نہیں کریں گے۔
مذاکرات میں حکومت کی جانب سے امیر مقام، ایاز صادق، محسن نقوی اور رانا ثنااللہ شریک ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی نمائندگی اسد قیصر، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر کر رہے ہیں۔فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے اور دھرنے کے مقام کے حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔