منگل کے روز بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر منگل کے روز بھی اسلام آباد میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سیکرٹری جنرل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے پرائیویٹ سکول کل بھی بند رہیں گے ، موجودہ صورتحال کے پیش نظر بچوں کے لیے رسک نہیں لے سکتے۔
یاد رہے آج بھی اسلام آباد، راولپنڈی ، مری میں تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث تعلیمی ادارے بند تھے،آئے روزتعلیمی اداروں کی بندش کےباعث طلباء و طالبات کی پڑھائی کا شدید ہرج ہورہا ہے۔