مسئلہ کشمیر ، بھارتی مذاکراتکار کی نامزدگی طاقت کی عکاسی ہے : پاکستان

مسئلہ کشمیر ، بھارتی مذاکراتکار کی نامزدگی طاقت کی عکاسی ہے : پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی، اسلام آباد ، سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے کیلئے مذ ا کر ا ت کار مقرر کردیا، پاکستان نے بھارت کی جانب سے جموں وکشمیر میں سابق انٹیلی جنس افسر دنیشور شرما کی نامزدگی کو طاقت کے استعمال کا عکا س قرار دیدیاجبکہ حریت قیادت نے بھارت پر واضح کردیا کہ پاکستان کی شمولیت کے بغیر مقبوضہ کشمیر پر مذاکرات نہیں ہوسکتے ۔تفصیلا ت کے مطابق بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے مودی حکومت نے انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ دنیشور شرما کو کشمیر کیلئے مذا کر ا ت کار مقرر کیا ہے جو آئندہ چند روز میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔دنیشور شرما کا کہنا ہے کشمیر میں امن بحال ہونا چاہیے اور کوئی حل نکا لنے کیلئے تمام لوگوں سے بات کروں گا۔دوسری جانب بھارتی اخبار کا دعویٰ ہے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حریت رہنماؤں سے پہلے ہی غیررسمی بات چیت کی جارہی ہے جبکہ کشمیر کیلئے مقرر کردہ مذاکرات کار دنیشور شرما نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے بھی ملاقات کی ہے۔
دریں اثناء پاکستان نے واضح کیا ہے بھارت کی جانب سے جموں وکشمیر میں سابق انٹیلی جنس افسر دنیشور شرما کی نامزدگی طاقت کے استعمال کی عکاس ہے۔دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کیلئے مزاکراتکار کی نامزدگی مخلصانہ و حقیقت پسند انہ نہیں بلکہ طاقت کے استعمال کی عکاس ہے۔ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ضروری ہے کہ بات چیت کے عمل میں پاکستان، بھارت اور کشمیری بھی شامل ہوں ۔حریت کانفرنس کو شامل کئے بغیر کوئی بھی بات بے معنی ہوگی۔ عالمی برادری نے 70سال پہلے کشمیریوں کے حق خوداردیت کو تسلیم کیا اب وقت کا تقاضا ہے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کو ختم کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل نکالا جائے۔ادھر حریت قیادت کا کہنا ہے مودی حکومت نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ بھارت سے قبل مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر چالاکی دکھانے کی کوشش کی اور مقبوضہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے مذ ا کرا ت کار مقرر کردیا، حریت کانفرنس کا کہنا ہے پاکستان کی شمولیت کے بغیر مقبوضہ کشمیر پر مذاکرات نہیں ہوسکتے، مذاکرات کیلئے پاکستان کی شمولیت پیشگی شرط ہے۔حریت رہنماؤں نے 27 اکتوبر کو مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کا بھی اعلان کیا ہے۔واضح رہے بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ روزمقبوضہ کشمیر پر مذاکرات کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -