صدر پاکستان عارف علوی نے بزنیٹ کے پروگرام میں 1000خواتین کے بطور گیم ڈویلپر ٹریننگ کے عزم کو سراہا

صدر پاکستان عارف علوی نے بزنیٹ کے پروگرام میں 1000خواتین کے بطور گیم ڈویلپر ...
صدر پاکستان عارف علوی نے بزنیٹ کے پروگرام میں 1000خواتین کے بطور گیم ڈویلپر ٹریننگ کے عزم کو سراہا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بزنیٹ 2022ءکی کامیابی کے بعد، ٹرافارمنگ ہب نے وومن بزنس نیٹ ورک کے اشتراک سے ایوان صدر اسلام آباد میں اس سلسلہ کے دوسرے پروگرام بزنیٹ 2023ءکا انعقاد کیا جو کہ کاروباری دنیا میں پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین پروگرام ہے ۔ یہ پروگرام یورو آئل  ڈسٹرکٹ 101 اور سن رج کے اشتراک سے پیش کیا گیا۔ بزنیٹ نے سال 2023ءمیں ڈائیورسٹی  سٹارٹ اپ اور انکلوژن کو اپنا بنیادی نقطہ رکھا ہے جو کہ گزشتہ سال میں رکھی گئی بنیاد پر تعمیر کا تسلسل ہے اس پروگرام میں انڈسٹری کے ذہین ترین دماغوں اور منفرد کام انجام دینے والی کمپنیوں نے بھرپور شرکت کی اور سب اصناف اور قومیتوں کو ساتھ لیکر چلنے اور خواتین کو قومی دھارے اور کاروباری سرگرمیوں میں شامل کرنے پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ ہونے والے بزنیٹ 23میں شرکاءکے لئے بے شمار مواقع تھے، شرکاءکے لئے نیٹ ورکنگ ، انڈسٹری کی کامیاب ترین لوگوں سے سیکھنے اور ایک دوسرے کے کاروبار اور کامیابیوں کے بارے میں جاننے کے خصوصیم واقع تھے عمر کھوکھر  اس پروگرام کو ہوسٹ کر رہے تھے آج کل کے تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے کاروباری ماحول میں بزنیٹ کے بنیادی نقاط ڈائیورسٹی، انکلوژن اور سٹارٹاپ خصوصی اہیمت کے حامل ہیں اور کاروباری دنیا کو روز کی بنیاد پر نت نئی جہتیں اور نئے حل پیش کر رہے ہیں۔ پروگرام میں ٹرانسفارمنگ ہب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور وومن بزنس نیٹوروک کے بانی جناب افتخار حسین صاحب کا خطاب خصوصی توجہ حاصل کر گیا، جب انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے چند ماہ میں 1000خواتین گیمنگ پروگرامرز تیار کی جائیں گی۔ان 1000خواتین کی ٹریننگ کے بارے میں ٹرانسفارمنگ ہب ایک بالکل واضح مقصد لیکر چل رہی ہے اور ٹرانسفارمنگ ہب کا ماننا ہے کہ ان 1000کو تربیت دینے سے نہ کہ صرف ان کے لئے نئے مواقع پیدا ہونگے بلکہ اس طرح گیمنگ انڈسٹری کے لئے سوچ کی نئی جہتیں بھی کھلیں گی۔

اس موقع پر افتخار حسین نے پاکستان کی کاروباری دنیا میں خواتین کے کھیلوں کی اہمیت اور صحت کو اجاگر کرنے کے لئے پاکستان کے پہلے خواتین کے سپورٹس گالا کے انعقاد کے عزم کا اعادہ کیا۔ افتخار حسین صاحب نے District 101, Euro Oil Pvt. Ltd. Sunridge, PopCorn Studio, Eventor, Toss Downاور Marina Homesکا اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔دوسرے مقررین میں محترمہ فریال صادق ، چیف سسٹین ایپلٹی آفیسر انٹرلوپ نے تمام جنسوں کو متوازی مواقع دینے اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کی اہمیت پر زور دیا اور شرکاءکو انٹر لوپ میں اس کی بدولت آنے والی بہتری کے بارے میں آگاہ کیا۔ شرکاءمیں مختلف ملٹی نیشنل، ٹیکنالوجی اور لوکل کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز، ڈائریکٹرز اور اس وجہ کے بہت سارے ذمہ داران نے شرکت کی۔ جن میں یورو پٹرولیم، کوکا کولا، پیپسی کولا انٹرنیشنل، اینگرو، جاز، پاکستان سوسائٹی فارٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ شامل تھیں سرفہرست تھیں۔ایسی کمپنیاں جو کہ پاکستان کے کاروبار میں صنفی امتیاز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سب کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کے لئے اس پروگرام میں ایسی تمام کمپنیوں کو اعزازی شیلڈوں سے نوازا گیا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی صدر پاکستان عارف علوی نے افتخار حسین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے صنفی امتیاز کو ختم کرنے اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کے اس پروگرام کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی حکومت ان کی اہمیت کو بخوبی سمجھتی ہے اور اس سلسلہ میں ہونے والے ہر قدم کو سراہتے ہوئے ممد و معاون ہونے کی یقین دہانی کروائی۔ٹرانسفارمنگ ہب نے ایوان صدر میں بزنیٹ 23 کا انعقاد جس میں صدر پاکستان جناب علوی نے  سہیل احمد چیف آپریٹنگ آفیسر یورو آئل کو یورو آئل کی الیکٹرک وہیکل کی رسائی کو عام بنانے اور گرین انرجی کی سلسلہ میں کاوشوں پر شیلڈ سے نوازا۔

مزید :

قومی -