شمالی کوریا اور روس کے ساتھ کشیدگی امریکہ کے بی 52 بمبار طیارے الرٹ

شمالی کوریا اور روس کے ساتھ کشیدگی امریکہ کے بی 52 بمبار طیارے الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (این این آئی) شمالی کوریا اور روس کے ساتھ تعلقات کشیدہ، امریکی ایئرفورس کو بی52بمبار طیارے24 گھنٹے الرٹ رکھنے کا حکم دے دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چیف آف سٹاف گنرل ڈیوڈ گولڈ فین کا کہناتھاکہ شمالی کوریا اور روس کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے پیش نظر امریکی ایئر فورس کے ایٹمی بمبار طیاروں کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیاہے اور یہ طیارے احکامات ملتے ہی فضا میں بلند ہوں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی بی52 بمبار طیارے پہلی مرتبہ ہائی الرٹ پر ہیں۔ بی باون بمبار طیارے ایٹمی ہتھیاروں سے پوری طرح لیس ہوں گے اور احکامات ملتے ہی فضا میں بلند ہوں گے۔
طیارے الرٹ

مزید :

علاقائی -