میڈیکل سٹورز مالکان کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی فائل جسٹس شاہد کریم کو بھجوا دی گئی

میڈیکل سٹورز مالکان کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی فائل جسٹس شاہد کریم کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان نے ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے پنجاب بھر کے میڈیکل سٹورز مالکان کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی فائل مسٹر جسٹس شاہد کریم کو بھجوا دی ۔عدالت کے روبرو درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ راجہ عبدالرحمن نے پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف غیر قانونی کاروائی کی جارہی ہیں، سٹور مالکان کے لائسنس کی معیاد 2018 ء تک ہے لیکن اس کے باوجود ڈرگ انسپکٹرز کی طرف سے ہراساں کیا جا رہا ہے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ڈرگ انسپکٹرز کو حکم دے کہ میڈیکل سٹور مالکان کو ہراساں نہ کیا جائے، عدالتی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ اس نوعیت کی دیگر درخواستیں جسٹس شاہد کریم کے روبرو زیر سماعت ہیں لہذا ان درخواستوں کو بھی ان کی عدالت میں بھیج دیا جائے جس پر فاضل جج نے درخواستیں جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں بھجوا دیں۔
ہراساں

مزید :

علاقائی -