بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، مخالفین بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں: بیرسٹرسیف

بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، مخالفین بے بنیاد افواہیں پھیلا ...
بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، مخالفین بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں: بیرسٹرسیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کاکہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی ہے، مخالفین ڈیل کی بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف کاکہناتھا کہ ڈیل کرنے والے شریف خاندان کی طرح لندن یا سعودی عرب بھاگ جاتے ہیں، بشریٰ بی بی رہائی کے بعد باہرکسی ملک نہیں بلکہ پشاور پہنچی ہیں، ڈیل وہ کرتے ہیں جو گاڑیوں کی ڈگی میں جاتے ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ ڈیل مخالفین کی خواہش ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں، بشریٰ بی بی نے بہادری کے ساتھ جعلی مقدمات کا سامنا کیا، بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی پر دباو¿ ڈالنے کے لئے گرفتار کیا گیا تھا، مشکل وقت میں بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی طاقت بنی رہیں۔