مجھے سڑک سے گزرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ، روٹ توڑنے پر ایمان مزاری کا رد عمل
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مجھے سڑک سے گزرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں ایمان مزاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ میں نے کوئی قانون نہیں توڑا، مجھےسڑک سے گزرنے سےکوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ ریاست جب چاہےجہاں چاہے رکاوٹیں کھڑی کردیتی ہے، میں ایک پروفیشنل وکیل ہوں، مجھےکورٹ پہنچنا تھا، مجھےکوئی طاقت اپنی پروفیشنل ڈیوٹی سے نہیں روک سکتی۔یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے، ٹیموں کےلیے لگایا گیا روٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے توڑنے کی کوشش کی۔