تحریک انتشار کے کارکنوں نے قیدی وینز پر حملہ کیا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

تحریک انتشار کے کارکنوں نے قیدی وینز پر حملہ کیا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
تحریک انتشار کے کارکنوں نے قیدی وینز پر حملہ کیا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں قیدیوں کی وینز پر حملے کا ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کو قرار دیدیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انتشار کے کارکنوں نے قیدی وینز پر حملہ کیا، وینز پر حملہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا جس کی تیاری پہلے سے تھی، قیدیوں کو اٹک جیل لے جایا جارہا تھا، تمام قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان اسلحہ سے لیس تھے، پولیس پر فائرنگ بھی  کی۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -