لبنان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل

لبنان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے لبنان کو گرے لسٹ میں شامل کر دیا۔

اس بین الاقوامی کرائم واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ لبنان کو واچ لسٹ سے نکلنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کی پالیسیوں اور اصلاحات پر عمل درآمد کو ممکن بنانا ہوگا۔

لبنانی حکام نے ایف اے ٹی ایف سے نرمی کی درخواست کی تھی، گرے لسٹ میں شامل کیے جانے والے دیگر ممالک میں الجزائر، انگولا اور آئیوری کوسٹ ہیں جبکہ سینیگال کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔