اسحاق ڈار کا وزیر اعظم کے ساتھ وطن واپسی کا فیصلہ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے لندن میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان آئیں گے اور منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے.
لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات اور طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے ساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے۔انہیں شہباز شریف کے ساتھ جانے کا مشورہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے دیا ہے.
خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، انہوں نے اپنا استعفی نواز شریف کو پیش کیا.