صحافی عمران ریاض کی رہائی پر ان کے وکیل میاں علی اشفاق نے بیان جاری کر دیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی عمران ریاض آخر کار گھر لوٹ آئے ہیں جس پر ان کے اہل خانہ اللہ کا شکر ادا کر رہے ہیں، ان کی واپسی میں بتایا جارہاہے کہ سب سے بڑا کردار ان کے وکیل میاں علی اشفاق کا رہا۔
تفصیلات کے مطابق عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے ٹویٹر پر عمران ریاض کی رہائی کی خوشخبری سناتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ ”اللہ کے خاص فضل، کرم و رحمت سے اپنے شہزادے کو پھر لے آیا ھوں،مشکلات کے انبار، معاملہ فہمی کی آخری حد، کمزور عدلیہ و موجودہ غیر مو¿ثر سر عام آئین و قانونی بے بسی کی وجہ سے بہت زیادہ وقت لگا،ناقابل بیان حالات کے باوجود اللہ رب العزت نے یہ بہترین دن دکھایا اس وقت صرف بے پناہ شکر۔“
اللہ کے خاص فضل، کرم و رحمت سے اپنے شہزادے کو پھر لے آیا ھوں-
— Mian Ali Ashfaq (@MianAliAshfaq) September 25, 2023
مشکلات کے انبار، معاملہ فہمی کی آخری حد، کمزور عدلیہ و موجودہ غیر مؤثر سر عام آئین و قانونی بے بسی کی وجہ سے بہت زیادہ وقت لگا- ????
ناقابل بیان حالات کے باوجود اللہ رب العزت نے یہ بہترین دن دکھایا اس وقت صرف بے پناہ… pic.twitter.com/z96M9pGaPZ