کل سے ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی  

کل سے ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی  
کل سے ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے کل بروز 26 ستمبر سے ملک کے مختلف علاقو ں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک اسلام آباد،پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں جمعرات سے ہفتے تک میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ اور گردونواح میں بارش ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ سندھ کے باقی علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر ہے گا ۔کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے، کم سےکم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے اور اس وقت مغرب سے 11کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔