وائس چانسلرز کی تقرری کے حوالے سے گورنر پنجاب نے اپنی پوزیشن واضح کردی
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے کہ میرٹ پر وائس چانسلر لگیں، میرا کوئی مفاد نہیں صرف میرٹ پر تعیناتیاں چاہتا ہوں۔
فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس سے خطاب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ہر اقدام جس سے میرے ملک میں بہتری آئے میں تعاون کروں گا۔ ملک کےلیے ہمیں مل کر کام کرنا اور اسے مشکل صورتحال سے نکالنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی تعیناتی جس طرح ہوئی اس پر بہت انگلیاں اٹھیں، میری کوشش ہے کہ میرٹ پر وائس چانسلر لگیں، میرا کوئی مفاد نہیں، چاہتا ہوں میرٹ پر تعیناتیاں ہوں۔
سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ میرا سوال ہے کہ پاکستان میں صرف 20 لوگ ہیں، جو یونیورسٹیاں بدل کر وائس چانسلر بن سکتے ہیں۔