انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں قیمت کم ہوگئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، اسکے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10 پیسے کی کمی سے 277 روپے 70 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔لیکن درآمدی شعبوں اور متعلقہ ریگولیٹر کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 4 پیسے کے محدود اضافے سے 277 روپے 84 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں سپلائی کی بہتر صورتحال اور ڈیمانڈ نہ ہونے کے سبب ڈالر کی قدر 12 پیسے کی کمی سے 280 روپے 33 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔