لبنان اسرائیل جنگ، برطانوی فوج قبرص پہنچ گئی

لبنان اسرائیل جنگ، برطانوی فوج قبرص پہنچ گئی
لبنان اسرائیل جنگ، برطانوی فوج قبرص پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)لبنان سے 10,000 برطانوی شہریوں کو محفوظ طریقہ سے نکال کر وطن پہنچانے کے لیے 700 فوجی قبرص پہنچ گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نےپہلے ہی لبنان میں موجود اپنے شہریوں کے فی الفور یہ ملک چھوڑ دینے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں، وزیراعظم سر کیر سٹارمر نے لبنان میں موجود برطانویوں پر زور دیا تھا کہ وہ فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں کیونکہ اسرائیل حزب اللہ کے خلاف اپنی بمباری مہم کو تیز کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان تنازعہ "مزید شدت اختیار کرے گا۔ گزشتہ ایک فہتے کے دوران اسرائیل اور لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے درمیان کشیدگی انتہا پر پہنچنے کے بعد تین روز سے جنوبی لبنان اور کئی دیگر لبنانی علاقے اسرائیل کے مسلسل ہوائی ھملوں کی زد میں ہیں۔