امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے انتخابی دفتر پر فائرنگ

امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے انتخابی دفتر پر فائرنگ
امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے انتخابی دفتر پر فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست ایریزونا کے علاقے فونیکس میں نائب صدراور ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار کملاہیرس کے انتخابی دفتر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق فونیکس کے مضافات میں واقع مہم آفس پر ہونے والی فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کملا ہیرس کا دورہ ایریزونا چند دنوں میں ہوگا تاہم ٹیمپے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور اس واقعے کی پراپرٹی کرائم کے طور پر تفتیش کر رہی ہے۔ کملا ہیرس کی مہم کے دفتر پر ہونے والے فائرنگ کے موقع پر دفتر میں کوئی موجود نہیں تھا جبکہ اسی دفتر پر اس سے قبل 16 ستمبر کو بھی حملہ کیا گیا تھا۔

ایریزونا ڈیموکریٹک پارٹی کے مہم منیجر سین مک اینرنی نے پولیس کی جانب سے فوری ردعمل دینے اور ریلیف فراہم کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔