خیبرپختونخوا کے بعد سندھ سے بھی گیس کے نئے ذخائر دریافت

خیبرپختونخوا کے بعد سندھ سے بھی گیس کے نئے ذخائر دریافت
خیبرپختونخوا کے بعد سندھ سے بھی گیس کے نئے ذخائر دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس کے  نئےذخائر دریافت کئےہیں۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گیس ساون ساؤتھ بلاک کے اکھیڑو ون کنویں سے دریافت ہوئی، کنویں سے یومیہ ایک کروڑ سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔اوجی ڈی سی ایل کے مطابق کنواں یونائیٹڈ انرجی پاکستان،اوجی ڈی سی اور وفاقی و سندھ حکومت کی مشترکہ ملکیت ہے۔او جی ڈی سی نے اسٹاک ایکسچینج کولکھے گئے خط میں کہا کہ کنواں کی کھدائی جون 2015 میں شروع کی گئی تھی کنویں کی۔دریافت سے ملکی گیس ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔

مزید :

قومی -