نوکری کا جھانسہ: نوجوان کوجعلی یونیفارم پہنا کر تھانے بھیج دیا گیا

نوکری کا جھانسہ: نوجوان کوجعلی یونیفارم پہنا کر تھانے بھیج دیا گیا
نوکری کا جھانسہ: نوجوان کوجعلی یونیفارم پہنا کر تھانے بھیج دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہار (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست بہار کے جموئی ضلع کے ایک پولیس اسٹیشن میں ایک عجیب و غریب واقعہ رونما ہوا، جب ایک 18 سالہ لڑکا جعلی یونیفارم اور آئی پی ایس افسر کا روپ دھار کر تھانے پہنچ گیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ عجیب و غریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب منوج سنگھ نامی ایک ملزم نے مبینہ طور پر 18 سالہ متھلیش کمار کو آئی پی ایس آفیسر بنانے کے بہانے سے 2لاکھ روپے بٹور لئے۔

ملزم منوج سنگھ نے 18 سالہ متھلیش کمار کو نوکری کا جھانسہ دے کر جعلی آئی پی ایس افسر کی وردی بھی فراہم کی اور ایک نقلی پستول بھی دیا، ساتھ ہی اسے یہ باور کرایا کہ وہ اب ایک آئی پی ایس افسر ہے، اس کی نوکری پکی ہوگئی ہے اور نوجوان کو قریبی پولیس اسٹیشن بھیج دیا۔

- Advertisement -

تاہم جیسے ہی انجان نوجوان پولیس اسٹیشن میں داخل ہوا، تو اسے پتہ چلا کہ اس کے ساتھ دھوکا ہوگیا ہے، پولیس نے آئی پی ایس افسر کا روپ دھارنے پر نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

عجیب مضحکہ خیز واقعہ کی ویڈیو نیشنل کرائم انویسٹی گیشن بیورو (این سی آئی بی) نے شیئر کی ہے، جو کہ ایک مشہور این جی او ہے، جس میں جعلی پولیس افسر کا روپ دھارنے والے نوجوان کو تھانے میں پولیس کے ذریعے لے جایا جا رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -