کامیاب لوگوں کو مستقبل سنہری زمانہ نظر آتا ہے،نئی نئی ایجادات کے باعث زندگی کا دروانیہ زیادہ ہوگیا ہے، ناقابل یقین خلائی مہمات جاری ہیں 

 کامیاب لوگوں کو مستقبل سنہری زمانہ نظر آتا ہے،نئی نئی ایجادات کے باعث زندگی ...
 کامیاب لوگوں کو مستقبل سنہری زمانہ نظر آتا ہے،نئی نئی ایجادات کے باعث زندگی کا دروانیہ زیادہ ہوگیا ہے، ناقابل یقین خلائی مہمات جاری ہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصنف:ڈاکٹر ڈیوڈ جوزف شیوارڈز
ترجمہ:ریاض محمود انجم
 قسط:221
اعلان پیدائش
”معمولی کامیابی نامی صاحب اور بیگم اپنے بچے ”دائمی ناکامی“ کی پیدائش کا اعلان کرتے ہیں۔“
”معمول کامیابی“ نامی صاحب اور بیگم نہایت مایوسی کے ساتھ اپنے بچے ”دائمی ناکامی“ کو جنم دینے سے اس لیے ہچکچا رہے تھے کہ کیونکہ ماہرین نے پیش گوئی کر دی تھی کہ اگر یہ بچہ ظہور پذیر ہوگیا، دنیا میں وسیع پیمانے پر قحط پھیل جائے گا، عظیم جوہری جنگ شروع ہو جائے گی، نئی نئی بیماریاں وبائی شکل اختیار کر لیں گی اور دنیا بھر کے معاشی حالات خراب ہو جائیں گے جس کے باعث صدیوں تک دنیا میں امن و امان کی حالت دگرگوں رہے گی۔
”معمولی کامیابی“ نامی صاحب اور بیگم کو یقین ہے کہ دنیا سے تہذیب کا خاتمہ ہونے سے قبل ہی ان کا بچہ ”دائمی ناکامی“ جرائم پیشہ افراد اور بدمعاشوں کے ہتھے چڑھ جائے گا۔ مزید برآں، دنیا میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بہت ہی کم ہو جائیں گے، کمیونزم دنیا پر غلبہ حاصل کر لے گا، سماجی طور پر احساس تحفظ نام کو نہیں ہوگا، فوجی آمریت اپنے پنجے گاڑ لے گی، اجتماعی خود کشی کا ایک نظام قائم ہو جائے گا جہاں لوگ نہایت سستے داموں اور مستعدی سے خود کشی کا ارتکاب کرسکیں گے۔
”معمولی کامیابی“ نامی صاحب اور بیگم نے دنیا کو پہنچنے والے نقصان میں تاخیر پیدا کرنے کے لیے مندرجہ ذیل تنظیموں میں شرکت کر لی ہے: 
”سر بند کھانے کے ڈبوں کو ذخیرہ کر لیجئے“
”اسقا ط حمل کے لیے چرچ کو چندہ دیجئے“
”مستقبل کے مصائب و مشکلات کے احساس کو کم کرنے کے لیے“ کوکین ”کو جائز قرار دیا جائے“۔
کیا اس اعلان کے اثرات دور رس ہوں گے؟ کیا واقعی ایسا ہی ہوگا؟ یہ اعلان، ان لاکھوں لوگوں کی طرف سے ان کے تلخ، ترش اور ناکامی کے خوف پر مبنی روئیے کا اظہار ہے جنہوں نے شکست خوردگی کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔
کامیاب لوگوں کو تو مستقبل ایک سنہری زمانہ نظر آتا ہے اور اسی طرح ہر شخص کے لیے مستقبل واقعی تابناک ہے:
ناکام، کمتر اور شکست خوردہ افراد کے انداز فکر اور ”معمول ناکامی“ نامی صاحب اور بیگم کے نظریات کے برعکس ”زیادہ سے زیادہ کامیابی“ نامی صاحب او ربیگم بھی اپنے بچے کی پیدائش کا اعلان کر رہے ہیں، لیکن ان کے اعلان میں تشکر پر مبنی مثبت پہلو غالب ہے:۔
اعلان پیدائش
”زیادہ سے زیادہ کامیابی“ نامی صاحب اور بیگم اپنے بچے ”عظیم دور“ کی پیدائش کا اعلان کرتے ہیں۔
”زیادہ سے زیادہ کامیابی“ نامی صاحب اور بیگم، اپنے بچے ”عظیم دور“ کی پیدائش کے اعلان پر بہت ہی زیادہ خوش ہیں۔ اس بچے کی پیدائش ”سنہری دور“ کا پیش خیمہ ہے، بہترین اور اچھی خوراک کی بہتات ہے، خطرناک بیماریاں مثلاً تپ دق، پولیو، وغیرہ غائب ہوچکی ہیں، نئی نئی ایجادات کے باعث زندگی کا دروانیہ زیادہ ہوگیا ہے، ناقابل یقین خلاء کی مہمات جاری ہیں اور انسانیت خوشحال اور شادمان ہے۔
نوجوان کے لیے روزگار کے مواقع بہت زیادہ ہیں، ٹریفک کی سہولیات بہت زیادہ ہوچکی ہیں، بے شمار طرز ہائے زندگی موجود ہیں۔
قومی آمدنی کی تقسیم نہایت مصنفانہ ہے، اور ہر ملک کے آئین کی رو سے آزادی او رخود مختاری کی ضمانت دی گئی ہے۔
حقیقت یہ کہ جنہوں نے اپنی مرضی کے بُرے حالات کا مشاہدہ کیا ہے، اب وہی جانتے ہیں کہ اچھے حالات ان کے سامنے ہیں۔ ان اچھے حالات سے استفادہ ہر ایک شخص کا ذاتی معاملہ ہے۔(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوط ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

ادب وثقافت -