غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر ...
غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر ہوئے بم حملے کے واقعہ کے تناظر میں ڈی آئی جی مالاکنڈ اور ڈی پی او سوات کو انکے عہدوں سے ہٹادیا گیا۔

پشاور سے سرکاری حکام کے مطابق ڈی آئی جی محمد علی گنڈاپور کو ڈی پی او اور زاہد اللّٰہ کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

پولیس حکام کے مطابق مالم جبہ میں 22 ستمبر کو غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے میں دھماکا ہوا تھا۔ 

پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے تھے۔ واقعے میں تمام سفارت کار محفوظ رہے تھے۔