ناقص کرسیاں دینے پر پلاسٹک ہاﺅس کے مالک کے خلاف 50ہزار ہرجانے کا دعوی

ناقص کرسیاں دینے پر پلاسٹک ہاﺅس کے مالک کے خلاف 50ہزار ہرجانے کا دعوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی کی عدالت میں شہری نے ناقص کرسیاں دینے پر پلاسٹک ہاﺅس کے مالک کے خلاف 50ہزار روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔ فاضل عدالت نے 25مئی کو مذکورہ دکان مالک سے جواب طلب کرلیا ہے ۔ فاضل عدالت میں مسلم ٹاﺅن کے رہائشی سلیم اقبال نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سائل نے مذکورہ دکان سے پلاسٹک کی کرسیاں خردیں جو کہ خراب نکلیں جس پر اس نے دکان مالک کوشکائت کی اور اسکی تبدیلی کے لئے کہا لیکن اس نے انکارکردیا جس سے سائل کو انتہائی ذہنی کوفت اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑاہے ۔لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ رقم بطور ہرجانہ دلوانے کا حکم دیا جائے جس پرفاضل جج نے آئندہ سماعت پر دکان مالک سے جواب طلب کرلیا ہے۔