محمدعرفان پھرایکشن میں آگئے،اکیڈمی جم میں ٹریننگ وباو¿لنگ

محمدعرفان پھرایکشن میں آگئے،اکیڈمی جم میں ٹریننگ وباو¿لنگ
محمدعرفان پھرایکشن میں آگئے،اکیڈمی جم میں ٹریننگ وباو¿لنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے طویل قامت فاسٹ باﺅ لر محمد عرفان فٹ ہوگئے، وہ ٹی ٹونٹی سمیت تمام طرز کے میچ کھیلنے کے خواہش مند ہیں۔ فاسٹ باو¿لر محمد عرفان ایک بار پھر ایکشن میں آگئے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جم ٹریننگ اور باو¿لنگ کا آغاز کیا اور کہا کہ کھیل کے میدان سے کچھ دن دور رہنا تکلیف دہ تھا۔محمد عرفان کا کہنا تھا کہ ایشیاءکپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ان فٹ ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم کا حصہ نہ بننے پر انہیں افسوس رہے گا۔ محمد عرفان کو امید ہے کہ سلیکٹرز انہیں قومی ٹیم میں شامل کرکے کارکردگی دکھانے کا موقع دیں گے۔

مزید :

کھیل -