اکرم اداس اور ماہ نور کے سٹیج ڈرامہ ’’دل تیرا عاشق‘‘کا شاندار آغاز

اکرم اداس اور ماہ نور کے سٹیج ڈرامہ ’’دل تیرا عاشق‘‘کا شاندار آغاز
اکرم اداس اور ماہ نور کے سٹیج ڈرامہ ’’دل تیرا عاشق‘‘کا شاندار آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اکرم اداس اور ماہ نور کے نئے سٹیج ڈرامہ ’’دل تیرا عاشق‘‘کا محفل آڈیٹوریم میں شاندار آغازہوگیا۔ہاؤس فل ہونے کی وجہ سے پہلے دن کئی پرستاروں کو ٹکٹ نہ ملنے پر مایوس واپس لوٹنا پڑا۔ماہ نور اور اکرم اداس کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے یہ ان کے مسلسل پانچ ڈراموں نے بے مثال کامیابی حاصل کی ہے یہ ایک ایسا ریکارڈ ہے جو گزشتہ دس سالوں کے دوران کسی اور پرفارمر کو حاصل نہیں ہوا ہے۔سازشی عناصر ماہ نور کے خلاف سرگرم عمل ہیں لیکن وہ کسی بات کی پرواہ کئے بغیر فنّی بلندیوں کی جانب محو سفر ہے۔سٹیج ڈرامہ ’’عاشق فراڈیے‘‘کے پروڈیوسر علی رضا اوررائٹر ڈائریکٹر ناہید خانم ہیں۔ماہ نور نے کہا ہے کہ میں شوبز کی دنیا میں نہ ہوتی تو ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہوتی ، اگر مجھے ایک دن کے لئے وزیر اعظم بنا دیا جائے تو میں سب سے پہلے ملک سے غربت اور نا انصافی کا خاتمہ کروں گی ۔ ماہ نور نے کہا کہ میں خود کو بڑی خوش قسمت سمجھتی ہوں جس نے زندگی میں جس چیز کی بھی خواہش کی خدا کی ذات نے میری وہ ہر خواہش کو پورا کیا ۔ شوبز میں میری کامیابیوں میں جہاں میری محنت شامل ہے وہاں میری والدہ کا سب سے بڑا ہاتھ ہے اگر وہ مجھے سپورٹ نہ کرتیں تو شاید میں آج ماہ نور نہ ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف اپنے کام سے غرض رکھنے والی لڑکی ہوں ، غیر ضروری پھڈوں میں پڑ کر اپنا وقت ضائع نہیں کرتی ۔ سینئر ہمارے لیے قابل احترام ہیں اور ان کو چاہیے کہ وہ جونیئرز کی رہنمائی کریں اور جونیئر کو بھی اپنے سینئر کی عزت کرنی چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ اگر کوئی مجھ سے حسد کرتا ہے تو مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ، میں دل سے حسد کرنے والوں کے لئے دعا گو ہوں ۔

مزید :

کلچر -