چھوٹے کاشتکاروں کیلئے 10 ہزار سستے ٹریکٹرز کی فراہمی کا اعلان، شہباز شریف نے گندم کٹائی کا افتتاح کردیا

چھوٹے کاشتکاروں کیلئے 10 ہزار سستے ٹریکٹرز کی فراہمی کا اعلان، شہباز شریف نے ...
چھوٹے کاشتکاروں کیلئے 10 ہزار سستے ٹریکٹرز کی فراہمی کا اعلان، شہباز شریف نے گندم کٹائی کا افتتاح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گندم کٹائی مہم 2015ء کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ گندم کٹائی مہم کے باقاعدہ افتتاح کیلئے لاہور کے نواحی گاؤں واڑہ ملک شاہ محمد اعوان پہ نچے۔ وزیراعلیٰ نے ربن کاٹنے کے بعد روایتی درانتی کے ذریعے گندم کاٹ کر گندم کٹائی مہم کا آغاز کیا اور بعد میں خود ہارویسٹر چلا کر بھی گندم کی کٹائی کی۔ وزیراعلیٰ کو معززین علاقہ نے پنجاب کی روایتی پگ پنائی۔
وزیراعلیٰ نے پگ پہن کر کسانوں کے اجتماع سے خطاب کیا اور تقریری کے بعد وزیراعلیٰ کاشتکاروں میں گھل مل گئے۔ وزیراعلیٰ نے چھوٹے کاشتکاروں کو 10 ہزار ٹریکٹرز رعایتی نرخوں پر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت چھوٹے کاشتکاروں کو فی ٹریکٹر 2 لاکھ روپے کی سبسڈی دے گی اور اس شاندار کسان دوست پروگرام کا آغاز نئے مالی سال سے کیا جائے گا۔
رعایتی نرخوں پر ٹریکٹرز ان چھوٹے کاشتکاروں کو دئیے جائیں گے جو ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی تک کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 40 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور گندم کی قیمت 1300 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔ مہم کے دوران شفافیت کے ساتھ کسانوں سے گندم خریدی جائے گی اور اس ضمن میں محکمہ خوراک کو واضح ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔
سب سے پہلے چھوٹے کسانوں سے ان کا غلہ خریدا جائے گا اور انہیں ان کی محنت کا اجر ملے گا۔ میں خود تمام خریداری مہم کی نگرانی کروں گا اور کسی سے زیادتین ہیں ہونے دی جائے گی۔ گندم خریداری مہم میں مڈل مین یا آڑھتی کو کسی نے فائدہ پہنچانے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت ترین ایکشن ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسانوں کی دن رات کی محنت رنگ لائی اور اس سال گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔
کسانوں کی سہولت کیلئے پنجاب میں گندم کی خریداری کے 376مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ چھوٹے کسانوں کا استحصال نہیں ہونے یں گے۔ گندم کٹائی مہم کے افتتاح کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید :

بزنس -