’میری ماں نے کہا میں تمہیں شادی کے جوڑے میں نہیں دیکھنا چاہتی کیونکہ تم تو۔۔۔‘ دلہن نے ایسی بات بتادی کہ جان کر ہر لڑکی کی آنکھیں نم ہوجائیں

’میری ماں نے کہا میں تمہیں شادی کے جوڑے میں نہیں دیکھنا چاہتی کیونکہ تم ...
’میری ماں نے کہا میں تمہیں شادی کے جوڑے میں نہیں دیکھنا چاہتی کیونکہ تم تو۔۔۔‘ دلہن نے ایسی بات بتادی کہ جان کر ہر لڑکی کی آنکھیں نم ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کا دن دلہن کی زندگی کا یادگار ترین دن ہوتا ہے اور اگر اس روز کوئی اس کا دل دکھا دے تو اس پر بھلا کیا گزرے گی۔ ایسا ہی کچھ تجربہ اس امریکی لڑکی کو ہوا ، جس کا شادی کا دن خود اس کی والدہ نے ہی خراب کر دیا۔ شناخت خفیہ رکھ کر حال دل سنانے والی ویب سائٹ whisperپرایسی ہی دلہنیں اپنی اپنی بپتا سنا رہی تھیں جہاں اس امریکی لڑکی نے بتایا کہ ”شادی کے روز جب میں تیار ہونے لگی تو میری ماں نے کہا کہ ”میں تمہیں شادی کے جوڑے میں نہیں دیکھنا چاہتی، کیونکہ تم بہت موٹی ہو، دلہن کے لباس میں اور بھی بھدی لگو گی۔“

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اسی تھریڈ میں ایک اور دلہن نے لکھا ہے کہ ”میری ماں کو میرے اور میرے دولہا کے ٹیٹوز سخت ناپسند تھے چنانچہ اس نے ہماری شادی کی تصاویر کا اپنا ایک البم بنا رکھا ہے جس میں اس نے ہماری تصویروں سے فوٹو شاپ کے ذریعے ٹیٹوز ختم کروائے ہوئے ہیں، تاکہ وہ جب ہماری شادی کی تصویریں دیکھیں تو اسے ہمارے ٹیٹو نظر نہ آئیں۔“ ایک اور دلہن نے کہا ہے کہ ”میں اپنا عروسی جوڑا خریدنے گئی اور ایک پسند کیا تو دکان پر کام کرنے والی لڑکی بولی کہ یہ جوڑا مت خریدو، تمہارے ٹیٹو ز اس جوڑے کی خوبصورتی کا ستیاناس کر دیں گے۔“ایک اور لڑکی نے لکھا کہ ”شادی کے روز جب میں دلہن بن کر آئی تو میری ایک دوست کہنے لگی کہ اس عروسی جوڑے میں تم حاملہ لگ رہی ہو۔ حالانکہ حقیقت میں میں بانجھ ہوں۔“ایک اور دلہن نے بھی اپنی ماں کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ ”میرا سائز 12ہے لیکن قد بہت چھوٹا ہونے کی وجہ سے میں موٹی لگتی ہوں۔ شادی سے چند روز قبل میری ماں کہنے لگی کہ اگر تمہیں دلہن بن کر خوبصورت لگنا ہے تو اس کے لیے تمہیں ایک ٹن وزن کم کرنا پڑے گا، ورنہ تمہیں تو کوئی لباس بھی پورا نہیں آئے گا۔“