حکومت کی اتحادی وہ جماعت جس نے حکومتی اجلاسوں میں شریک ہونا چھوڑ دیا

حکومت کی اتحادی وہ جماعت جس نے حکومتی اجلاسوں میں شریک ہونا چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کے سربراہ سرداراخترمینگل کے قومی اسمبلی میں چھ نکات کے حوالے سے اہم خطاب کے بعد اس جماعت نے حکومتی اجلاسوں میں شریک ہوناچھوڑدیا‘ جمعرات کو اہم پارٹی رہنماسینیٹرجہانزیب جمال دینی نے سینیٹ میں حکومت اور اس کے اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اتحادیوں کی طرف سے جلدکسی سیاسی سرپرائز کاامکان ظاہرکردیاگیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جہانگیرترین نے اخترمینگل کو فون کرکے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ‘ علاوہ ازیں جمعرات کو بلاول بھٹو کی اخترمینگل سے ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزوفاقی وزیراعظم سواتی کی زیر صدارت سینیٹ میں حکومت واتحادیوں کااجلاس ہوا۔