ریلوے کا قبضہ مافیا کے خلا ف آپریشن،22دکانیں،پانچ گودام سیل

ریلوے کا قبضہ مافیا کے خلا ف آپریشن،22دکانیں،پانچ گودام سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور میاں طارق لطیف کی قیادت میں ریلوے انتظامیہ لاہور ڈویژن قبضہ مافیا کے خلاف متحرک. تفصیلات کے مطابق ڈی ایس ریلوے لاہور طارق لطیف کی ہدایت پرڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ مکینیکل میاں عبدالوقاص، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر حاجی محمد، ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریاض محمود لاشا ر ی، ڈی ایس پی شہزاد، ایس ایچ او رمضان حیدر کے علاوہ انسپیکٹر آف ورکس یاسر عرفات نے ریلوے پولیس کی مدد سے محمود بوٹی میں ناجائز قابضین کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ کامیاب آپریشن کے دوران 22 دوکانیں، 5 گودام، 5 کولڈ سٹوریج اور ایک وزن کا کانٹا سیل کر دیا گیا جوکہ پانچ کنال 2 مرلہ زمین پر مشتمل تھا جس کی مالیت 26 کروڑ روپے بنتی ہے۔ 

 اس کے علاوہ پتوکی نرسریوں کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ آپریشن بھی کیا گیا جس  کے دوران 18 کنال زمین واگزار کروالی گئی۔ اس موقع پر ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور میاں طارق لطیف کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں گے اور ریلوے زمین کی ہر قیمت پر حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔