بھارتی فوج جعلی مقابلوں کی ماہر، 3 اوربے گناہ کشمیری شہید

    بھارتی فوج جعلی مقابلوں کی ماہر، 3 اوربے گناہ کشمیری شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(آئی این پی)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج نے اڑی سیکٹر میں مزید 3 بے گناہ نہتے شہریوں کو دن دیہاڑے شہید کردیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج فیک انکاونٹرز کی اسپیشلسٹ بن گئی، بھارتی فوج کا پہلگام فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام ہوگیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایک اور فیک انکانٹر میں معصوم کشمیری شہری کو شہید کردیا، الطاف لالی کو ان کے گھر سے 22 اپریل کو بھارتی فوج نے اغوا کیا۔اس سے پہلے 24 اپریل 2025 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں 2 بے گناہ نہتے شہریوں کو دن دہاڑے بھارتی فوج نے شہید کیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں میں محمد فاروق اور محمد دین شامل ہیں، دونوں افراد کو بھارتی فوج نے جعلی انکاونٹر کے دوران شہید کیا۔بھارتی فوج کے جھوٹے انکانٹرز کی حقیقت عالمی سطح پر عیاں ہو چکی ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار جعلی انکانٹرز کے نام پر معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز زیر حراست معصوم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو جعلی انکاونٹرز میں استعمال کرتی ہے، ماضی میں بھی بھارتی فوج جعلی انکاونٹرز میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے ڈھونگ رچاتی رہی ہے۔

جعلی مقابلے

مزید :

صفحہ آخر -