رحیم یار خان: چوروں کا راج برقرار‘ 14 وارداتوں میں لاکھوں غائب 

رحیم یار خان: چوروں کا راج برقرار‘ 14 وارداتوں میں لاکھوں غائب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں چوروں کا راج برقرار ہے‘ مزید14وارداتوں میں ملزمان‘ درخت‘ لیپ ٹاپ‘ نقدی‘ موبائل فون‘ مویشی‘ کبوتر ودیگر قیمتی اشیاء چرا لے گئے‘ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات بلمقابل ڈی پی او آفس محمد آصف شاہین کی دکان میں ہوئی جہاں نامعلوم ملزم نقب لگاکر 1لاکھ 17 ہزار روپے مالیت کی زرعی ادویات چرا کرفرار ہوگیا۔ دوسری (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
واردات عباسیہ بنگلوز کے رہائشی محمد اکمل خان ڈاہر کے گھر پر ہوئی جہاں ملازمہ نسیم بی بی وغیرہ گھر میں موجود زیورات‘نقدی مالیت 60ہزارروپے چرا کرفرار ہوگئی‘ تیسری واردات سلطان پور کے رہائشی محمد رفیق کے گھر پر ہوئی جہاں ملزمان شریف وغیرہ نے نایاب نسل کے 40کبوتر مالیت 20ہزارروپے چرا کر فرارہوگئے۔ چوتھی واردات بستی گلوموہانہ کے رہائشی سجاد احمد کے گھر پر ہوئی جہاں ملزم اکرم وغیرہ گھر میں موجود2لاکھ 50ہزارروپے مالیت کے مویشی چرا کرفرار ہوگئے‘ پانچویں واردات ماڈل ٹاؤن کے رہائشی محمدعلی کے ساتھ پیش آئی جس کی گھر کے باہر کھڑی 45 ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم چرا کرفرار ہوگیا‘ چھٹی واردات کیفے سجاول کے باہر شہری شکور احسن کے ساتھ پیش آئی جس کی ہوٹل کے باہر کھڑی75ہزارروپے سے زائد مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم چرا کرفرارہوگیا‘ ساتویں واردات ماڈل ٹاؤن کے رہائشی حمزہ زاہد کے ساتھ پیش آئی جس کی گھر کے باہر کھڑی25ہزارروپے مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم چرا کرفرار ہوگیا‘ آٹھویں واردات محلہ عظیم شاہ کے رہائشی رضوان طاہر کی دکان پر ہوئی جہاں نامعلوم ملزم دکان پر نقب لگاکرموبائل فون‘ سگریٹ‘ نقدی‘ چائے‘ شمیپو مالیت 91 ہزارروپے چرار کرفرار ہوگیا۔ نویں واردات فضل گارڈن کے رہائشی کھیتورام کے گھر پر ہوئی جہاں نامعلوم ملزم گھر میں موجود موبائل فون‘ ایل سی ڈی اور نقدی مالیت84 ہزار900روپے چرا کرفرارہوگیا‘ دسویں واردات ظاہر پیر کے رہائشی محمد عمران کے گھر پرہوئی جہاں نامعلوم ملزمان نقب لگاکر گھر میں موجود طلائی زیورات‘ لیپ ٹاپ‘ نقدی مالیت 40ہزارروپے چرا کرفرار ہوگئے‘ گیارہویں واردات فتح پورکمال کے رہائشی سمیع اللہ کے ساتھ پیش آئی جس کی دکان کے باہر کھڑی 55 ہزاررو?پے مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم چرا کرفرار ہوگیا‘ بارہویں واردات حیات لاڑ کے رہائشی احسان نبی کے ساتھ پیش آئی جس کی گھر کے باہر کھڑی 40 ہزارروپے مالیت کی موٹر سائیکل ملزم جہانگیر وغیرہ چرا کرفرارہوگئے‘ تیرہویں واردات بھی حیات لاڑ کے رہائشی اخترحسین کے ساتھ پیش آئی جس کی بھی گھر کے باہر کھڑی40ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکل ملزم سجاد وغیرہ چرا کر فرار ہوگئے جبکہ چودہویں واردات کچا بھیلہ کی رہائشی نہالاں بی بی کے رقبہ پر ہوئی جہاں ملزمان عاشق حسین وغیرہ ہزاروں روپے مالیت کے درخت کاٹ کر چرا لے گئے۔ پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
غائب