موجودہ قبائلی نظام کی وجہ سے ترقی کا پہیہ جام ہے ،سید احمد خان

موجودہ قبائلی نظام کی وجہ سے ترقی کا پہیہ جام ہے ،سید احمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجو ڑایجنسی ( نمائندہ پاکستان) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن باجوڑایجنسی کے زیر اہتمام صدر مقام خا رمیں منعقدہ آئی ایس ایف کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف باجوڑایجنسی کے سیکرٹری جنرل حاجی سید احمد جان ، سینئر نائب صدر محمد سلیم ، ڈاکٹر ایوب ، ریحان زیب ، آئی ایس ایف باجوڑ کے صدر داؤد شاہ ،اسداللہ خان خلجی اور دیگر مقررین نے کہا کہ قبائلی عوام ایف سی آر سے نجات چاہتے ہیں ، موجودہ نظام کیوجہ سے قبائلی عوام کی ترقی کا سفر روکا ہواہے۔ فاٹا کے عوام انگریزدور کے کالے قانون ایف سی آر سے نجات اور خیبر پختونخواہ میں انضمام چاہتے ہیں ۔ آج خار سکول گراؤنڈ میں موجود جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن والوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ افسوس آپ لوگ اُس نظام کو سپورٹ کرتے ہیں جس کیوجہ سے قبائلی عوام کی ترقی کا سفر روکا ہواہے ۔ باجوڑایجنسی میں دوکالجز کی تعمیر کا کام روکا ہواہے۔ اے ڈی پی میں شامل سکولز روکے ہیں۔ اس کے علاوہ اس نظام میں دو فریقین کے درمیان جرگہ 20لاکھ روپے میں فروخت ہوجاتاہے ۔ مقررین نے کہا کہ ہم اس فرسودہ نظام سے نجات اور خیبر پختونخواہ میں انضمام چاہتے ہیں ۔مقررین نے کہا کہ قائد تحریک انصاف عمران خان کے اشارے کا انتظارکررہے ہے جو ہی وہ اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کرینگے تو باجوڑایجنسی کے غیور عوام اور خصوصاَنوجوانان دھرنے میں شرکت کرینگے ۔