چکوال،قصبہ آڑہ میں ڈکیتی کی واردات،ڈاکوؤں نے چارگاڑیوں کولوٹ لیا

چکوال،قصبہ آڑہ میں ڈکیتی کی واردات،ڈاکوؤں نے چارگاڑیوں کولوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو چکوال کے سرحدی گاؤں قصبہ آڑہ میں ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم ڈاکوؤں نے ایک ٹرک ، ایک منی ٹرک اور دو کاروں کو لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر ایک ٹرک ڈرائیور فضل حسین کو مار مار کر شدید زخمی کردیا۔ ڈاکو ساڑھے چار گھنٹے تک لوگوں کو لوٹتے رہے ، بشارت پولیس چوکی کو بھی اطلاع دی گئی مگر پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی۔ جنرل کونسلر چوہدری ممتاز خان نے بتایا کہ ڈکیتی کی اس واردات پر عوام سراپا احتجاج بن گئے اور سڑک بلاک کر دی۔ ڈی ایس پی چوآسیدنشاہ جاوید اقبال نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے ، ڈکیتی کی ایف آئی آر درج ہونے اور پولیس گشت مزید بڑھانے کی یقین دہانی پرمظاہرین نے روڈ بلاک ختم کردیا۔