استراحہ کوشراب کے اڈے میں تبدیل کرنے والے غیر ملکی گرفتار

استراحہ کوشراب کے اڈے میں تبدیل کرنے والے غیر ملکی گرفتار
استراحہ کوشراب کے اڈے میں تبدیل کرنے والے غیر ملکی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودى عرب کے شہرمحایل عسیر کی پولیس نے استراحہ کوشراب کے اڈے میں تبدیل کرنے والے غیر ملکی کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا کے کئی لوگ الناظر محلے کے ایک استراحہ میں شراب کشید کرکے فروخت کررہے تھے۔ پولیس نے رپورٹ ملنے پر استراحہ پر چھاپہ مارا، وہاں سے 28سالہ ایتھوپیا کا شہری گرفتار کیا گیا۔ وہ غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب میں مقیم تھا۔ شراب کے 13کنستر ضبط کئے گئے۔ ہر ایک میں 350لیٹر شراب تھی۔ 4550لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ایتھوپیا کے شہری نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ شراب نوجوانوں کے ہاتھوں فروخت کررہا تھا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

عرب دنیا -